The Hidden Truth About Dinosaurs
یہ کہانی بہت پرانے زمانے کی ہے…
اُس وقت کی جب زمین پر انسان نہیں تھے بلکہ ڈایناسور اور بہت سے عجیب و غریب جانور رہتے تھے۔
آج ہم انہی ڈایناسورز کی زندگی کے بارے میں بات کریں گے کہ وہ کیسے رہتے تھے اور کیا کرتے تھے۔ اگر آپ پوری کہانی سنیں گے تو یقیناً آپ کو مزہ آئے گا۔
ہمیں عام طور پر یہ بتایا جاتا ہے کہ ڈایناسور بہت بڑے اور طاقتور جانور تھے جو جنگلوں میں رہتے تھے اور ایک دوسرے سے لڑتے رہتے تھے۔ لیکن حقیقت اس سے کچھ مختلف تھی۔
ڈایناسور واقعی جانور تھے، مگر ان کے پاس انسانوں جیسا دماغ بھی تھا۔ ان کی زندگی بھی کچھ حد تک انسانوں جیسی تھی۔
ان کے پاس بھی خاندان ہوتے تھے۔
ان کے گھر ہوتے تھے۔
ان کے اپنے قانون ہوتے تھے۔
ان کے لیڈر اور حکمران ہوتے تھے۔
ان میں امیر اور غریب بھی ہوتے تھے۔
گویا وہ اپنی ایک الگ دنیا میں رہتے تھے۔
لیکن ایک عجیب بات یہ تھی کہ اُس زمانے کے تمام جانوروں میں سب سے زیادہ بےوقوف ڈایناسور ہی سمجھے جاتے تھے۔
وہ طاقتور تو بہت تھے، مگر اکثر غلطیاں کر بیٹھتے تھے۔
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ڈایناسور سب سے طاقتور تھے مگر زیادہ سمجھدار نہیں تھے تو اُس وقت سب سے زیادہ عقلمند جانور کون تھا؟
یہ وہ جانور تھا جس کے بارے میں آج تک بہت کم لوگ جانتے ہیں۔
اس کا نام تھا ٹریسل (Traisal)۔
ٹریسل ایک نہایت عجیب اور ذہین مخلوق تھا۔ اس کے پانچ ہاتھ تھے، تین آنکھیں تھیں اور وہ تقریباً سات فٹ لمبا تھا۔
وہ نہ صرف بہت سمجھدار تھا بلکہ سائنس اور تجربات کا بھی شوقین تھا۔
اسی وجہ سے وہ اس زمانے کے جانوروں کا بادشاہ اور سائنسدان بھی بن گیا تھا۔
ٹریسل کی ایک بڑی لیبارٹری تھی جہاں وہ مختلف قسم کے تجربات کرتا رہتا تھا۔
ڈایناسور اس کے لیبارٹری اسسٹنٹ کی طرح کام کرتے تھے کیونکہ وہ بہت طاقتور تھے اور بھاری سامان آسانی سے اٹھا لیتے تھے۔
ایک دن ٹریسل اپنی لیبارٹری میں ایک نیا تجربہ کر رہا تھا۔
وہ ایک خاص گیس بنانے کی کوشش کر رہا تھا جو بیماریوں کو ختم کر سکتی تھی۔
اسی دوران ایک ڈایناسور جو سامان اٹھانے میں مدد کر رہا تھا، اس سے غلطی ہو گئی۔
اس نے ایک بڑی بوتل گرا دی۔
بوتل زمین پر گری اور اچانک لیبارٹری میں آگ لگ گئی۔
چند سیکنڈ بعد ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا۔
اس دھماکے کے ساتھ ایک عجیب اور خطرناک گیس باہر نکل آئی۔
وہ گیس اتنی تیزی سے پھیلنے لگی جیسے آج کل وائرس پھیلتے ہیں۔
چند ہی دنوں میں وہ گیس پورے جنگل اور زمین پر پھیل گئی۔
تمام جانور بیمار ہونے لگے۔
کچھ ہی وقت میں بیشتر جانور مرنے لگے۔
جب وہ مرے تو ان کے جسم گل سڑ گئے اور صرف ہڈیاں باقی رہ گئیں۔
لیکن ایک عجیب بات یہ تھی کہ ڈایناسور کی ہڈیاں باقی رہ گئیں کیونکہ ان کے جسم بہت مضبوط تھے۔
ٹریسل بھی اس حادثے میں مر گیا۔
کچھ سال بعد ایک اور عجیب واقعہ ہوا۔
آسمان سے ایک بڑا پتھر (میٹیور) زمین پر گرا۔
جب لاکھوں سال بعد انسان زمین پر آئے تو انہوں نے ڈایناسور کی ہڈیاں دیکھیں اور یہ سمجھا کہ ڈایناسور اس آسمانی پتھر کی وجہ سے مرے تھے۔
لیکن حقیقت کچھ اور تھی۔
اصل میں ڈایناسور اور ٹریسل کی موت کی وجہ وہ خطرناک گیس تھی جو ٹریسل کی لیبارٹری میں حادثے کے بعد نکل گئی تھی۔
مگر چونکہ اس زمانے کا کوئی گواہ باقی نہیں بچا تھا، اس لیے انسانوں کو اصل حقیقت کبھی معلوم نہیں ہو سکی۔
اور یوں یہ راز ہمیشہ کے لیے زمین کی تاریخ میں چھپ گیا۔
آپ کو یہ کہانی کیسی لگی؟
کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
Comments
Post a Comment